نکیتا پوروال نے فیمینا مس انڈیا کا خطاب جیتا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

ممبئی، //مدھیہ پردیش کی نکیتا پوروال نے فیمینا مس ​​انڈیا 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔

ہندوستان کی سب سے باوقار مقابلہ حسن فیمینا مس انڈیا 2024 کا فائنل بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔ مدھیہ پردیش کی نکیتا پوروال فیمینا مس انڈیا 2024 بن گئی ہیں۔ انہیں 2023 کی فاتح نندنی گپتا نے تاج پہنایا۔ نکیتا اب مس ورلڈ مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔

https://www.jagranjosh.com/general-knowledge/who-is-nikita-porwal-crowned-as-femina-miss-india-2024-1729111451-1
دادر اور نگر حویلی (مرکزی خطہ) سے تعلق رکھنے والی ریکھا پانڈے کو فیمینا مس انڈیا 2024 کی پہلی رنر اپ اور گجرات کی آیوشی ڈھولکیا کو دوسری رنر اپ کا تاج پہنایا گیا۔
نکیتا پوروال، ریکھا پانڈے اور آیوشی ڈھولکیا کو نیہا دھوپیا نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔ ٹاپ 15 فائزین کو سوال و جواب کے سیگمنٹ میں آخری امتحان کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ڈیزائنر نکیتا مہسالکر، اداکارہ سنگیتا بجلانی، ہدایت کار انیس بزمی، اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئین نیہا دھوپیا، کوریوگرافر بوسکو مارٹس اور ہدایت کار مدھور بھنڈارکر شریک تھے۔ نیہا دھوپیا نے اس موقع پر فیمینا مس انڈیا کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مس انڈیا آرگنائزیشن کی خصوصی میوزیکل ‘رائز آف کوئین’ بھی لانچ کیا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا