سرو شکتی سینا نے نوراترا تہوار کے موقع پر نان ویج کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا

0
34

لازوال ڈیسک
جموں//سرو شکتی سینا، جموں و کشمیر کے صدر راجن گپتا نے پویتر نوراترا تہوار کے دوران نان ویجیٹیرین مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔ وہیںاپنے بیان میں انہوں نے ہندوؤں کے اس تہوار کی اہمیت پر زور دیا جو کہ پورے خطے میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔وہیںراجن نے میونسپل کمشنر اور ضلعی افسران سے درخواست کی ہے کہ وہ تہوار کے دوران ہندو برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کرنے کے لیے اس پابندی کو نافذ کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔

https://greentribunal.gov.in/sites/default/files/news_updates/Affidavit%20in%20Reply%20by%20R-10%20in%20OA%20No.36-2024%20(page%20nos.575-993).pdf
انہوں نے کہا کہ ایسا قدم نہ صرف ہندوؤں کی ثقافتی اقدار کا احترام کرے گا بلکہ نوراتروں کے تقدس کو بھی برقرار رکھے گا۔انہوں نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تہوار کے دوران ماحول روحانی طور پر پاکیزہ اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والی سرگرمیوں سے پاک رہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا