ملک بھرمیںخواتین ’شکتی ابھیان‘میں بڑھ چڑھ کرشامل ہوں:راہل گاندھی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سیاست میں خواتین کی شمولیت کو ضروری قرار دیتے ہوئے ملک بھر کی خواتین سے پارٹی کے ’شکتی ابھیان‘میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔سماجی پلیٹ فارم فیس بک، ایکس، انسٹاگرام وغیرہ پر یہ اپیل کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہو کر اپنی سیاسی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ملک کی نصف آبادی کو ان کے حقوق مل سکیں۔
https://x.com/RahulGandhi
مسٹر گاندھی نے کہا، ’’خواتین ہمیشہ ہمارے سماج اور سیاست میں ایک اہم طاقت رہی ہیں، پھر بھی پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں قیادت کے رول میں عدم مساوات برقرار ہے۔ "حقیقی مساوات کے لیے ان شعبوں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شراکت داری ضروری ہے۔”
انہوں نے کہا، ’’آدھی آبادی، مکمل حق‘‘ کے فلسفے کے ساتھ، ہم اس مقصد کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی یہ تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں، تو ’شکتی ابھیان‘ میں شامل ہوں۔ ا?پ کی شراکت داری زمینی سطح پر تنظیموں کو مضبوط بنا کر حقیقی تبدیلی لانے کے لیے بہت ضروری ہے۔” خواتین کو بھی ہمارے شکتی ابھیان میں شامل ہونا چاہیے۔ تبدیلی لانے کے لیے خواتین شکتی ابھیان ڈاٹ اِن پر رجسٹر کریں۔