ہریانہ، جموں و کشمیر دونوں میں حکومت بنائیں گے: ترون چگ

0
36

8 تاریخ کو نتائج آئیں گے، جس میں بدعنوان اور لٹیرے ہاریں گے

لازوال ڈیسک

جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے اتوار کو زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ہریانہ اور جموں و کشمیر دونوں میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو ان کا آشیرواد ملے گا۔

https://jkbjp.in/
ایگزٹ پول کے تخمینے پر بات کرتے ہوئے چگ نے کہا، ’’بی جے پی دونوں جگہوں (جموں-کشمیر اور ہریانہ) میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ بی جے پی حکومت کو عوام کا آشیرواد ملے گا‘‘۔انہوں نے کہا’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ10 سالوں میں جس طرح غریبوں کے لیے کام کیا ہے، اس سے انہوں نے جموں و کشمیر میں ترقی اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ لوگ بی جے پی کو ووٹ دے رہے ہیں اور 8 تاریخ کو نتائج آئیں گے، جس میں بدعنوان اور لٹیرے ہاریں گے‘‘۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا