اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

0
83

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر//جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 26 حلقوں پر پولنگ پر امن طورپر اختتام پذیر ہوئی۔

https://eci.gov.in/
چیف الیکٹورل آفیسر ’پی کے پولے‘ نے کہا کہ مجموعی طورپر دوسرے مرحلے پر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ بدھ کے روز جموں وکشمیر کی 26اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جس دوران کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق دوسرے مرحلے پر 54.11 فیصد ووٹنگ ٹرن آوٹ ریکارڈ کیا گیا۔
ان کے مطابق ووٹنگ کی شرح میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ حضرت بل اور ریاسی میں ووٹنگ جاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ مجموعی طورپر پر امن رہی اور کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریاسی ضلع میں سب سے زیادہ 71.81فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ، پونچھ میں 71.59، راجوری میں 68.22، بڈگام میں 58.97، گاندربل میں 58.81اور سری نگر میں 27.37فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران 16رکنی غیر ملکی سفیروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وادی کے دورے کے دوران چناو کا مشاہدہ کیا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا