گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ نے ضلع سطح پر گاندھی جینتی تقریب کا اہتمام کیا

0
22

بابر فاروق
کشتواڑ// گورنمنٹ کشتواڑ میں ضلع سطح کی گاندھی جینتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کشتواڑ کے مختلف کالجوں کے طلباء نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

https://www.gdckishtwar.in/admission.php

مجموعی طور پر پانچ پروگرام منعقد کیے گئے جن میں سیمینار، نارہ نگاری، بھجن گانا، مضمون نگاری اور ریل بنانا شامل ہیں۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر بشارت اقبال نے خطاب کیا اور گاندھیائی اقدار کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو اور گورنمنٹ ڈگری کالج پاڈر کے طلباء اور عملہ بھی موجود تھا۔
وہیںتقریب کے کوآرڈینیٹر،پروفیسر پرتھوی راج نے طلباء کو ان کی شاندار اور پْرجوش کارکردگی پر مبارکباد دی اور انہیں مہاتما گاندھی کی تعلیمات کو اپنانے کی ترغیب دی۔موئن راجہ، ممتا کماری، سنیل کمار، بودھ راج اور سما آرا بالترتیب بھجن گانے، نعرہ لکھنے، مضمون نگاری، سیمینار اور ریل سازی میں پہلے انعامات حاصل کیے اور یہ جیتنے والے طلباء اب ڈویژنل سطح پر مزید مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کمپیئرنگ این سی سی کیڈٹ موئن راجہ اور سونیکا دیوی نے کی، خطبہ استقبالیہ پروفیسر پرتھیوی راج نے پیش کیا اور شکریہ ادا پروفیسر عصماء جاوید نے کیا۔ جیتنے والوں کو سرٹیفکیٹس اور انعامات پیش کیے گئے۔آخر میں تمام شرکاء کو ریفریشمنٹ فراہم کی گئی۔اس موقع پر پروفیسر عمر دین راتھر، پروفیسر این کے منہاس، عصماء جاوید، پروفیسر پروفیسر ایسر العیوب، پروفیسر جیدیپ کمار، پروفیسر سونیکا سین اور پروفیسر وکرم سنگھ موجود تھے۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو سے پروفیسر اطہر حسین اور گورنمنٹ ڈگری کالج پاڈر سے پروفیسر خیل راج بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا