2014کے بعدہندوستان کی خواتین کے اچھے دِن شروع ہوئے:رجنی سیٹھی

0
75

 

370اور35اے کی زنجیریں توڑکرمودی نے جموں وکشمیرکی خواتین کوبااختیاربنایا

’’کانگریس۔نیشنل کانفرنس نے 70برسوں سے جموں وکشمیرمیں خواتین کوحقوق سے محروم رکھا‘‘

لازوال ڈیسک

جموں؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی کی ترجمان رجنی سیٹھی نے آج کہاکہ ہمارے ملک ہندوستان میں 2014کے بعدخواتین کے اچھے دِن شروع ہوئے جب ملک نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت بنائی اورملک کووزیراعظم نریندرمودی نے نئی بلندیوں تک پہنچانے کامشن شروع کیا۔رجنی سیٹھی نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں خواتین کوبااختیاراورباوقارزندگی جینے کاحق5اگست2019کے بعد ملاجب وزیراعظم نریندرمودی نے یہاں سے دفعہ370اور35اے کی زنجیریں توڑ کرخواتین کو بے شمار بندشوں سے آزادی دلائی۔اْنہوں نے کہاکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیرمیں خواتین کو ہمیشہ ان کے حقوق سے محروم رکھا۔

https://jkbjp.in/
تفصیلات کے مطابق آج یہاں بھارتیہ جنتاپارٹی الیکشن میڈیا سینٹر میں پارٹی ترجمان رجنی سیٹھی نے پارٹی کی نائب صدر انورادھا چاڑک، سابق کارپوریٹر نیناگپتا،جنرل سیکریٹری نیہامہاجن اورمیڈیا انچارج ڈاکٹر پردیپ مہوترا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اورنیشنل کانفرنس ہمیشہ خواتین مخالف پالیسیوں پرعمل پیرارہیں اورانہوں نے ملک وریاست کو مردوں پرمرکوز رکھتے ہوئے خواتین کوتام ترحقوق سے محروم رکھاجبکہ مرکزمیں بھاجپاسرکار بنتے ہی خواتین کی بااختیاری کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات اْٹھائے جانے لگے۔
رجنی سیٹھی نے کہاکہ خواتین کوبااختیار اورباوقاربنانے کیلئے وزیراعظم نریندرمودی نے پچھلے دس برسوں میں انقلابی اقدامات اْٹھاتے ہوئے نہ صرف ان کی فلاح وبہبود کیلئے کئی اسکیمیں متعارف کرائیں بلکہ سیاسی طورپرانہیں بااختیا ربنانے کیلئے بھی کام کیا۔اْنہوں نے کہاکہ مودی نے خواتین کاوقار بڑھایااوران کااعتماد بڑھایا۔رجنی سیٹھی نے کہاکہ نیشنل کانفرنس۔کانگریس نے پچھلے 70برسوں سے خواتین کومحرومی کاشکار رکھا۔
رجنی سیٹھی نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں دفعہ370اور35اے کوختم کرنے کے بعد خواتین کوبرابری کاحق ملا۔اْنہوں نے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ خواتین کو ووٹ بنک کے طورپر استعمال کیا لیکن ان کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔اْنہوں نے کہاکہ کانگریس نے خواتین کیلئے33فیصد ریزرویشن کابِل لایالیکن اس کی کرنی اورکتھنی میں فرق کی پالیسی کی وجہ سے یہ بل پاس نہیں کیالیکن بھارتیہ جنتاپارٹی سرکارنے اس بل پرمہر لگاتے ہوئے خواتین کو 33فیصد ریزرویشن کی راہ ہموارکی۔
اْنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں بھاجپاسرکاربننے کے بعد خواتین کوپنچایتی راج اِداروں، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں،ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلوں میں 50فیصد ریزوریشن دی جائے گی۔اْنہوں نے کہاکہ مودی دورمیں خواتین کوہرشعبے میں اْن کارْتبہ ملااورفوج میں بھی خواتین کواعلیٰ عہدوں تک پہنچنے کاموقع ملاجبکہ بچیوں کیلئے سینک اسکولوں میں داخلے شروع ہوئے ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے خواتین کیلئے بیشمار دلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔اْنہوں نے لکھ پتی دیدی کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے خواتین کوبااختیاربنانے کیلئے ہنرمندی میں انہیں بااختیاربنانے کاکام کیا اور ملک میں لکھ پتی دیدیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔اْنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں بھاجپاسرکار بننے کے بعد لکھ پتی دیدیاں بنانے کی جانب تیز رفتاری سے کیام کیاجائیگا۔
رجنی سیٹھی نے خواتین سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے حق میں بڑھ چڑھ کرووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے خواتین کیلئے کئے گئے انقلابی کاموں کوجاری وساری رکھنے اورجموں وکشمیرمیں خواتین دوست پالیسیوں وپروگراموں کے نفاذ کیلئے یہاں بھاجپاسرکاربنائیں۔رجن ی سیٹھی نے کہا’’خواتین منتظر ہیں کہ بھاجپا سرکار آئیگی خواتین کو اور حقوق ملیں ہے‘‘۔ رجنی سیٹھی نے کہاکہ کانگریس جوکہتی ہے وہ کرتی نہیں اوربھاجپاجوکہتی ہے وہ کرتی ہے اوریہی فرق بھاجپاکو اوروں سے الگ اورسب کی پسندیدہ جماعت بناتاہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا