شام 5 بجے تک جموں و کشمیر میں 58.19 فیصد ووٹر ٹرن آئوٹ ریکارڈ کیا گیا

0
61

لازوال ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شام 5 بجے تک 58.19 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔، چیف الیکٹورل آفیسر، جے اینڈ کے کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام 24 اسمبلی حلقوں میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شام 5 بجے تک 58.19 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

https://eci.gov.in/

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ میں 54.17فیصد، ڈوڈہ میں 69.33فیصد، کشتواڑ میں 77.23فیصد، کولگام میں 59.62فیصد، پلوامہ میں 43.87فیصد، رامبن میں 67.71فیصد اور شوپیان میں 53.64فیصد ووٹ ڈالے گئے۔واضح رہےجموں و کشمیر کے 7 اضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں آج ایک دہائی کے بعد اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔

http://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا