آر جی ٹیکس مالیاتی گھپلہ معاملے میں سابق پرنسپل گھوش کے گھر سمیت 15 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

0
66

کولکتہ، 25 اگست (یو این آئی) سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے متنازعہ آر جی کار اسپتال میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں اتوار کو اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور سابق سپرنٹنڈنٹ سنجے بشسٹھ کے گھر سمیت کم از کم 15 مقامات پر چھاپہ مارا۔
آر جی کار اسپتال 9 اگست کو اسپتال کے احاطے میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور اس کے بعد بہیمانہ قتل کے بعد سے تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔
سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کرنے کے ایک دن بعد آج صبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو مالی بدعنوانی کے مشتبہ کیس کو سی بی آئی کے حوالے کر دیا، جو پہلے ہی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے بشیسٹھ، فورنسک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ دیواشیش شوم، ایک سپلائی کرنے والے وپلاو سنگھا اور دیگر مشتبہ افراد کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے۔ سابق پرنسپل گھوش نے صبح 7 بجے سے ایک گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنے کے بعد سی بی آئی کو بیلیا گھاٹہ میں ان کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ سی بی آئی نے ایک ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے میں گھوش سے 100 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی ہے۔
ادھر سرکاری اسپتالوں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال آج 17ویں روز بھی جاری رہی۔ مظاہرین اپنی قتل کا شکار ساتھی کے لیے انصاف اور پوری ریاست میں اپنے کام کی جگہوں پر حفاظت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مغربی بنگال کے صحت حکام اور ڈاکٹروں کے درمیان کل رات ہونے والی بات چیت ناکام رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا