جموں وکشمیر: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در انداز ہلاک: آئی جی بی ایس ایف جموں

0
224

جموں، یکم اگست (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک در انداز کو ہلاک کر دیا۔
بی ایس ایف جموں فرنٹئر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) بی کے بورا نے میڈیا کو بتایا کہ رات کو ایک شخص کی نقل وحمل دیکھی گئی جو سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف سے داخل ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات جوان الرٹ تھے اور انہوں نے آس پاس کی چوکیوں کو بھی الرٹ کر دیا۔ان کا کہنا تھا: ‘اس شخص کو چلینج کیا گیا لیکن اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو الرٹ جوانوں نے اس پر فائرنگ کی جس دوران وہ ہلاک ہوا’۔
موصوف آئی جی نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا: ‘ایسا لگتا ہے کہ یہ شخص اس کوشش میں تھا کہ اگر موقع ملے تو کارروائی کی جائے گی لیکن مستعد جوانوں نے اس کے ارادوں کو ناکام بنا دیا’۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سبق ہے کہ بھارتی حدود میں ناپاک ارادے سے قدم رکھنے والے کا یہی انجام ہوگا۔
قبل ازیں بی ایس ایف جموں نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘بی ایس ایف کے مستعد جوانوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سانبہ سرحد پر ایک در انداز کو ہلاک کر دیا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا