ایئر چیف مارشل سنگھ نے فضائیہ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھالا

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کے آج سبکدوش ہونے کے بعد ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ایئر فورس کے نئے سربراہ کے طور پر چارج سنبھال لیا۔فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل چودھری نے ائیر فورس ہیڈ کوارٹرز میں ائیر چیف مارشل مسٹر سنگھ کو ائیر فورس کے سربراہ کی حیثیت سے تین سالہ میعاد مکمل ہونے پر ائیر فورس کی کمان سونپ دی۔

https://indianairforce.nic.in/chief-of-the-air-staff/
ایئر چیف مارشل چودھری نے صبح نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہیں ایئر فورس ہیڈ کوارٹر وایو سینا بھون میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ انہوں نے فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سنگھ کو چارج سونپ دیا۔ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ فروری 2023 سے فضائیہ کے نائب سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے۔ اس موقع پر فضائیہ کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ایئر چیف مارشل سنگھ کو 21 ستمبر کو نیا ایئر چیف مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں دسمبر 1984 میں ہندوستانی فضائیہ کے فائٹر پائلٹ اسٹریم میں کمیشن ملا تھا۔ تقریباً 40 سال کی اپنی طویل خدمات کے دوران وہ مختلف اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ وہ افسر، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم، ایک قابل فلائٹ انسٹرکٹر اور ایک تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہیں جن کے پاس مختلف قسم کے فکسڈ اور روٹری ونگ ہوائی جہازوں پر 5,000 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنے کا تجربہ ہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا