میں نے خوف و ہراس سے پاک ماحول بنانے کی کوشش کی: آر آر سوین

0
41

 

کہالوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے اور امن، خوشی و خوشحالی لانے کی بھر پور کوشش کی

یواین آئی

سری نگر؍؍اپنی سروس کے آخری دن جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) آر آر سوین نے پیر کے روز لالچوک کی پرتاب پارک میں واقع بلیدن ستمب (شہیدوں کی یاد گار) پر پہنچ کر قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’میں نے اپنی تیس سالہ سروس کے دوران یہ کوشش کی ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ ایک ایسے ماحول میں زندگی گذاریں جو خوف و دہشت سے پاک ہو اور میں نے اس کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا‘۔

https://www.jkpolice.gov.in/
انہوں نے کہا:’ایک پولیس افسر کے لئے بلیدان ستمب کسی عبادت گاہ سے کم نہیں ہے،ہزاروں کی تعداد میں جوانوں نے قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنی سروس کے آخری دن ان تمام جوانوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کروں‘۔ان کا کہنا تھا: ’مجھے جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع نصیب ہوا، یہ موقع سب کو نصیب نہیں ہوتا ہے میں اس کے لئے خدا، حکومت اور اپنے ساتھیوں کا مشکور ہوں‘۔
ڈی جی پی نے کہا: ’میں نے پورے خلوص کے ساتھ جموں وکشمیر میں دائمی اور وقار کے ساتھ امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی‘۔انہوں نے کہا: ’میں نے اپنی سروس کے دوران لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے اور امن، خوشی و خوشحالی لانے کی بھر پور کوشش کی، میں اس کے تمام لوگوں اپنی مائوں، بہنوں ، بھائیوں،بچوں اور بزرگ شہریوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ فراہم کیا‘۔ان کا کہنا تھا: ‘میرا یقین ہے کہ جموں وکشمیر کے ہر شہری کو پر امن ماحول سے لطف اندوز ہونا چاہئے اور خوف و دہشت سے پاک زندگی گذارنی چاہئے میں سمجھتا ہوں کہ میں اس کو یقینی بنانے کے لئے کوئی موقع نہیں ہاتھ سے نہیں جانے دیا‘۔قابل ذکر ہے کہ ڈی جی پی آر آر سوین پیر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ نالین پربھات جموں وکشمیر کے نئے ڈی جی پی ہوں گے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا