مہاراشٹرا کو نظر انداز کرنے پر عوام منھ توڑ جواب دیں گے: مہا وکاس اگھاڑی

0
242

نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) مہاراشٹر کے مہاوکاس اگھاڑی کے ممبران پارلیمنٹ نے منگل کو پیش کیے گئے مرکزی بجٹ 2024-25 میں ان کی ریاست کے لیے کوئی خاص التزام نہ کیے جانے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے احاطے میں حکومت مخالف نعرے لگائے۔
مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ بجٹ میں آندھرا پردیش اور بہار کے لیے تو خصوصی اقتصادی التزام کیے گئے ہیں لیکن مہاراشٹر کے لیے کچھ خاص نہیں کیا گیا ہے۔
ان ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت کی حمایت کرنے والی تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور جنتا دل (یو) (جے ڈی) کی حکمرانی والی ریاستوں آندھرا پردیش اور بہار کے لیے تو بہت سےالتزام کئے گئے ہیں لیکن شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی حکمرانی والی ریاست مہاراشٹر کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔
شیو سینا (اُدھو) کی راجیہ سبھا رکن پرینکا چترویدی نے کہا کہ جس طرح ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو مودی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں، اسی طرح شیو سینا شندے اور این سی پی اجیت پوار کا دھڑا بھی اس حکومت کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن مہاراشٹر کو خاص طور پر ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔
ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ مسٹرایکناتھ شندے نے شیوسینا کو توڑ کر بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔ اسی طرح مسٹر اجیت پوار نے این سی پی کو توڑ کر بی جے پی سے ہاتھ ملایا۔ یہ دونوں پارٹیاں مودی حکومت کی حمایت کر رہی ہیں لیکن مہاراشٹر اور بہار کے لیے مالی امداد کے کئی اعلانات کیے گئے جبکہ مہاراشٹر کو نظر انداز کر دیا گیا۔ مہاراشٹر کے عوام اس کا منہ توڑ جواب ریاست کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا