امت شاہ نے وشنودیوسائے کو نکسل مخالف مہم میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

0
167

یواین آئی

نئی دہلی/ رائے پور؍؍چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس اہم میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے چھتیس گڑھ کی طویل مدتی ترقی کے لیے بنائے گئے چھتیس گڑھ ویژن @2047 پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر وشنودیوسائے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ترقی یافتہ چھتیس گڑھ کی سمت آٹھ مختلف علاقوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان علاقوں میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جو عام لوگوں اور ماہرین سے باقاعدگی سے بات چیت کر کے ایک موثر لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔
مسٹروشنو نے مرکزی وزیر داخلہ کو ریاست میں ماؤنوازوں کے سپلائی اور فنڈنگ نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ماؤنوازوں کی سرگرمیوں کو روکنے اور ان کے مالیاتی نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ کو نکسل آپریشنز اور ماؤنواز متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا