غیرسرکاری رضاکارتنظیم کی جانب سے کرگل میں طبی عملے کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا

0
102

ماہرین نے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے دورے جیسی بیماریوں کی وجوہات اور نتائج پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
کرگل// سریتا وہار، نئی دہلی میں این جی او اویری انفنٹ میٹر نے گریٹ ایسٹرن شپنگ سی ایس آرفاؤنڈیشن کی مالی اعانت سے آج یہاں آڈیٹوریم ہال، کرگل میں ڈاکٹروں اور دیگر صحت کارکنوں کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کاچو لیاقت خان، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فاطمہ بانو سمیت ٹریننگ سیشن میں میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔وہیںڈاکٹر ورشا کول، سینئر کنسلٹنٹ، کارڈیالوجی اور ڈاکٹر صوفیہ یوسف، بترا ہاسپٹل میڈیکل ریسرچ سنٹر (بی ایچ ایم آر سی) کے بترا ہارٹ سنٹر سے ماہر امراض قلب نے معاشرے میں سب سے زیادہ پائی جانے والی دائمی بیماریوں کے بارے میں پیش کیا۔
انہوں نے ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ فراہم کیا اور ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے دورے جیسی بیماریوں کی وجوہات اور نتائج پر روشنی ڈالی۔انہوں نے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں اور ان جان لیوا بیماریوں سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر بھی زور دیا۔وہیں دونوں ماہرین نے دل کی صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور روزمرہ کی زندگی میں باقاعدہ ورزش کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ہنگامی حالات میں دل کے مریضوں کے لیے سی پی آر جیسے ضروری اقدامات کا بھی احاطہ کیا۔ طبی اور پیرا میڈیکل ٹیموں نے سوالات اور خدشات کا اظہار کیا، جن کا ماہرین کے ساتھ مثبت بات چیت کے ذریعے ازالہ کیا گیا۔
وہیںچیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر کاچو لیاقت خان نے اس اہم تربیتی سیشن کا خیرمقدم کیا اور ‘متعلقہ این جی او کے ماہرین اور ان کے بانی ممبران ڈاکٹر رادھیکا بترا اور ڈاکٹر شیلی بترا کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے طبی میدان میں اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور خاص طور پر طبی عملے کو نشانہ بنانے والے اضافی تربیتی سیشن کی تجویز دی۔ انہوں نے طبی عملے پر زور دیا کہ وہ اس اہم معلومات کو اپنے ساتھیوں اور کمیونٹی کے ممبران میں پھیلا دیں تاکہ ممکنہ طور پر دل کے مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا