سینٹرل یونیورسٹی کشمیر نے پارلیمانی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کی تیاریوں پر ورکشاپ کا انعقاد کیا

0
77

پروگرام کا مقصد ملازمین کو سرکاری زبان ہندی میں رپورٹ پیش کرنے کی تعلیم دینا تھا
لازوال ڈیسک
گاندربل// سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے راج بھاشا سیل نے آج یہاں یونیورسٹی کے گرین کیمپس میں ملازمین کے لیے پارلیمانی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کی تیاری پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔وہیںاس پروگرام کا مقصد ملازمین کو سرکاری زبان ہندی میں رپورٹ پیش کرنے کی تعلیم دینا تھا۔ جبکہ یہ ملازمین کو یہ رپورٹ وزارت تعلیم، حکومت ہند کو پیش کرنی ہوگی۔اس دوارن اپنے خطاب میں ڈاکٹر سکینہ نے یونیورسٹی کے اساتذہ میں ہندی زبان کو بڑھانے جیسے شعبہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈین لیگل سٹڈیز اور چیف پراکٹر، پروفیسر فاروق احمد میر نے ورکشاپ کے ماہر جگدیش رام پوری، ڈائریکٹر راج بھاشا، وزارت تعلیم، ہند کو یادگاری تحفہ پیش کیا ۔میر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس زبان کی اہمیت پر بات کی اور اس سلسلے میں عملی کام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا ہم صرف کتاب پڑھ کر گاڑی پر سوار نہیں ہو سکتے اور اسی طرح ہم صرف اسے پڑھ کر کسی زبان پر عبور حاصل نہیں کر سکتے۔ یہ مشق کے ساتھ آتی ہے اور جب ہم غلطی کرتے ہیں۔ پروفیسر میر نے ہندی اور اردو زبان میں مماثلت پر بھی روشنی ڈالی۔ورکشاپ کے ماہر راج بھاشا کے ڈائرکٹر جگدیش رام پوری نے فیکلٹی کو اس طرح کے پروگراموں میں شرکت کے لیے متاثر کیا۔ انہوں نے طلباء اور عملے کو زبان سکھانے میں فیکلٹی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ہندی ادھیکاری اور یونیورسٹی کے راج بھاشا سیل کی کوششوں کی تعریف کی۔
وہیںیونیورسٹی کے فائنانس آفیسر پروفیسر معراج الدین شاہ نے تقریب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہندی زبان کی اہمیت پر بات کی۔ "انڈین یونین کی سرکاری زبان ہونے کے باوجود، لوگ کشمیر میں ہندی بولنے یا لکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں”، انہوں نے کہا کہ پروفیسر شاہ نے یونیورسٹی میں ہندی زبان کو فروغ دینے کے لیے راج بھاشا سیل کی کوششوں کو سراہا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ، یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا اختتام ڈپٹی رجسٹرار عبدالرشید بھٹ کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا