چرارشریف میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

0
250

خاطی دکانداروں سے دو ہزار دو سو روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا
شاہین امین
بڈگام//وسطی ضلع بڈگام کے قصبہ چرارشریف میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران غیر معیاری اور زائد المعیار اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں سے دو ہزار دو سو کا جرمانہ وصول کیا گیا۔نمائندے شاہین امین کے مطابق تحصیلدار چرارشریف فدا محمد بٹ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار چراشریف محمد شفیع کولی کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز چرارشریف بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر گلی سڑی سبزیوں کو ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ خاطی دکانداروں سے دو ہزار دو سو روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔اس موقع پر نائب تحصیلدار چراشریف محمد شفیع کولی نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے تحت ہی صارفین میں اشیاء فروخت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا گیا اگلی بار اگر پھر سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو قانونی چارہ جوئی کے لیے دکانداروں کو تیار رہنا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا