بجلی صارفین کے لئے ایمنسٹی اسکیم کی معیاد میں ایک بار پھر توسیع کی گئی

0
186

ایگزیکٹو انجینئر پونچھ نے صارفین سے اس اسکیم کا مفاد حاصل کرنے اور اپنے بجلی بقایاجات کو جلد ادا کرنے کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر آفتاب احمد نے تمام بجلی صارفین کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال جس طرح حکومت کی جانب سے بجلی بقایاجات کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت صارفین کو انکے بقایاجات ادا کرنے کے لئے کچھ چھوٹ بھی دی گئی تھی یعنی اگر کسی کا بل ایک لاکھ روپے تک تھا تو اسے اس رقم میں سے کافی روپے تک معاف کئے گئے تھے اور جو باقی رقم ادا کرنی تھی اسے بھی آسان قسطوں میں ادا کرنا تھا اور کئی صارفین نے اس اسکیم کا مفاد بھی حاصل کیا مگر اسکے باوجود جہاں 22 کروڑ روپے کا ٹارگٹ تھا اس میں سے صرف سات کروڑ روپے ہی سرکاری خزانے میں جمع ہوپائے تھے اور پھر ماہ ستمبر کے بعد اس اسکیم کی معیاد ختم ہوچکی تھی لیکن دو روز قبل لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے دوبارہ صارفین کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اس اسکیم میں ایک سال کی مزید توسیع کردی گئی ہے تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکے اور اپنے بقایاجات کو آسان قسطوں میں ادا کرسکے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے مستفید ہوں کیونکہ دوبارہ سے انکو ایک اہم اور سنہرہ موقعہ ملا ہے جس کے ذریعہ وہ اپنے بقایاجات کو ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی صارفین یہ نہ سمجھے کہ اسکے بجلی بل کے بقایاجات کو معاف کیا جائیگا کیونکہ اگر بجلی کا استعمال کی ہے تو اسکا بل بھی ادا کرنا ہوگا اور اسی لئے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے انکے بقایاجات کو کم کرنے کی غرض سے ایمنسٹی اسکیم کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے تاکہ اس اسکیم کے ذریعہ عوام کو انکے بقایاجات کی ادائیگی میں چھوٹ بھی مل سکے اور وہ آسان قسطوں میں اپنے بقایاجات کی ادائیگی بھی کرسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا