خطہ پیر پنجال کی عوام کو اسی خطہ کے لیڈر کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہیے :چوہدری ذوالفقار

0
215

خطہ کی تعمیر و ترقی میں پہلے اکھنور کا پل تھا اور اب کہیں پیر کی گلی نہ بن جائے
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابقہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے راجوری میں اپنے ایک بیان میں کہاکہ انتخاب کوئی بھی ہو عوام کی دلچسپی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں پر جمہوریت کو ایک تہوار کی طرح منایا جاتا ہے۔ چوہدری نے کہا یہی وجہ ہے کہ سبھی سیاسی جماعتیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر کے حوالے سے یہ انتخاب اس لیے ضروری ہے کیونکہ جموں کشمیر میں2014 میں آخری بار اسمبلی کا انتخابات ہوئے تھے ،اس لیے اس پارلیمانی انتخاب میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عام عوام کو بھی کافی بے صبری سے انتخاب کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر کی عوام کے پاس اس انتخاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ایک بہترین موقع ہے اور اس میں سیاسی جماعتیں بھی اور عوام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔
وہیں راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس بار راجوری پونچھ کی عوام کو مشترکہ طور پر اسی خطہ کے لیڈر کو چن کر پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہیے۔ انہوں نے کہا جب یہ خطہ جموں پونچھ پارلیمانی نشست کا حصہ تھا تب بھی اس خطہ کو نظر انداز کیا گیا اور اس خطہ میں تعمیر و ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا جب ہم جموں پونچھ لوک سبھا نشست کا حصہ تھے تو تب دریائے چناب کا پل ہماری تعمیر و ترقی میں بادہ رہا اور کوئی بھی بڑا تعمیراتی منصوبہ اکھنور سے آگے نہیں آیا اور اب کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ ہماری تعمیر و ترقی میں پیر کی گلی بادہ بن جائے اور گلی کے اس طرف سے کوئی منصوبہ ادھر نہ آئے۔ انہوں نے کہا اگر ہمیں اس خطہ میں ریلوے لائن کا منصوبہ اس خطہ کی سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ خطہ میں بڑاصنعتی منصوبہیا کوئیبڑا تعمیراتی منصوبہ لانا ہے تو اس خطہ کی عوام کو مشترکہ طور پر اکٹھے ہو کر اسی خطہ کے لیڈر کو چن کر پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہیے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا