سب ضلع ہسپتال منڈی میں موتیا کا میگا آپریشن کیمپ منعقد

0
170

88سے زائد مریضوں کے موتیابن کا کیا آپریشن
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں دو روزہ آنکھوں کے موتیا کے آپریشن کے لئے خصوصی کیمپ کا اہتمام کیاگیا جس میں تحصیل منڈی کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے اپنے اپنے مریضوں کے موتیا کا آپریشن کروایا ۔ اس دوران ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئیںاور اس کیمپ کے انعقاد پر منڈی کے ان غریب عوام نے راحت کی سانس لیتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔
اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر ریاض جان نے کہاکہ ضلع ترقیاتی کمشنر ہونچھ کی ہدائت پر منڈی کے سب ضلع ہسپتال میں دو دن کا یہ آنکھوں میں موتیابن کے آپریشن کے لئے کیمپ لگایا گیا ہے جو محکمہ صحت اور روٹری کلب کے اشتراک سے منعقد ہواہے جس میں 88 مریضوں کے آپریشن کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا