ضلع کٹھوعہ کی حسین وجمیل وادی بنی کی تصویرکوچارچاندلگے

0
74

بنی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اوربالائی علاقوں میں تازہ برف باری
حفیظ قریشی
بنی؍؍ کٹھوعہ ضلع کے بنی تحصیل میں دو ماہ سے جاری طویل خشک سالی کے بعد بنی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں شامل ڈھگر، سرتھل، چھترگلہ و دیگر علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے، تازہ ترین برفباری اور بارش کے بعد سردی میں شدت بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ لگاتار دو ماہ سے موسم خشک رہنے کے کارن زیادہ سے زیادہ 18 کم سے کم 11 ڈگری درجہ حرارت دوپہر کے اوقات میں درج کیا جاتا رہا تاہم گزشتہ دو ماہ کے دوران سردی کا کوئی اثر لوگوں کو محسوس نہیں ہوا۔اس برف باری اور بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آنے والے ماہ فروری میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔بنی میں گذشتہ دو ماہ سے جاری خشک سالی کے سبب فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا تھا جس سے مختلف موسمیاتی بیماریوں کی شرح بڑھ گئی تھی جبکہ خشک سالی کے سبب کئی علاقوں میں مختلف فصلیں بری طرح متاثر ہوئی تھی۔وہیں موسم سرما میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری نہ ہونے کے سبب آبی ذخائر میں پانی کی سطح بھی تیزی سے کم ہو رہی تھی۔واضح رہے کہ آخری دفعہ 27 نومبر 2023 برفباری اور بارشیں ہوئیں تھیں جسکے بعد سے لگتا موسم خشک رہا سے علاقے کسانوں کی چہرے بھی مایوس نظر آہ رہے تھے اور آج دوپہر سے ہلکی برفباری اور بارش نے علاقے کے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا