شکایات پر شفافیت سے مقررہ وقت میں فوری کارروائی کریں:سنہا

0
47

کہاایک دوسرے کی بات سننا سب سے مضبوط ستون ہے جس پربہترحکمرانی کا اَنحصار ہے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بذریعہ ورچیول موڈ ’’ ایل جی ملاقات۔ لائیو پبلک گریوینس ہیرینگ‘‘ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات سُنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ شکایات پرشفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں فوری کارروائی کریں۔زیادہ شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں شکایات پر فوری کارروائی کریں۔ متعدد درخواست دہندگان نے موقعہ پر ہی ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا،’’جب شکایات، شکایات سے نمٹنے اور عوامی خدمات کی فراہمی کی بات آتی ہے، تو افسروں کو پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور شہریوں کو کی جانے والی کارروائی سے باخبر رکھنے ، جوابدہی کے معیار کو برقرار رکھنے اور ہمیشہ بہتری کے لئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اس مہینے کے’’ ایل جی ملاقات ‘‘کے دوران ’جے کے آئی جی آر اے ایم ایس‘ پر رام بن سے محمد اشرف ،سمبل گالا موگھلا راجور ی سے روہت شرما، منڈی پونچھ کے رہائشی محمد عارف، ڈوڈہ کے فردوس احمد، کزویرہ چاڈورہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے ہلال احمد اور فتح گڈھ اننت ناگ کے رہائشی محمد شفیع کی طرف سے دائر کی گئی شکایات جوجل شکتی، لیبر اینڈ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ بجلی کی ترقی سے متعلق ہے، اَزالہ کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی بات سُنیں اور بورویل ، ہینڈ پمپ ، بجلی کی تقسیم کی لائندوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ ریکھ کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی بات سننا سب سے مضبوط ستون ہے جس پر بہترحکمرانی کا انحصار ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شہریوں اورملازمین کی مثالی شرکت کی بھی ستائش کی۔سیکرٹری پبلک گریوینس ڈاکٹر سیّدسحرش اَصغرنے’ ایل جی ملاقات‘ پروگرام کی نظامت اَنجام دی۔ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، اِنتظامی سیکرٹریز،صوبائی کمشنران، ایس ایس پیز، سربراہان اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ دورانِ بات چیت موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا