گاندربل پولیس نے شہداء کی یاد میں ضلع کے تمام پولیس اداروں پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی

0
144

وطن کے بہادروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا
مختار احمد
گاندربل؍؍ملک کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ضلع گاندربل کے تمام پولیس اداروں میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب ڈی پی او گاندربل اور ڈی پی ایل گاندربل میں منعقد ہوئی جس میں افسران اور جوانوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔سینئر افسران نے پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان جانبازوں کی سچائی، استقامت اور جدوجہد کی اقدار کو اجاگر کیا۔اور اس دن کے منانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اسی طرح ضلع کے تھانوں اور پولیس چوکیوں میں بھی دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس میں افسران اور جوانوں نے بہادروں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا