سندیپ گپتا نے ایس ایس پی گاندربل کا چارج سنبھال لیا

0
173

افسران پر ٹیم ورک کے طریقے کار پر دیا زور
مختار احمد
گاندربل؍؍ سندیپ گپتا-آئی پی ایس نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل کا چارج سنبھال لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کواٹر پہنچنے پر ان کی ضلع کے سینئر پولیس افسران نے اْن کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر گاندربل میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد، اْنہوں نے ضلع کے پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور افسروں کو گاندربل کے لوگوں کو درپیش مسائل کو کم کرنے کے لیے لگن اور جوش کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔ نیزانہوں نے ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دروازے عام لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا