ڈپٹی کمشنر پونچھ نے بلاک بفلیاز میں سڑکوں کی تعمیر کے کام کی رفتار کا معائنہ کیا

0
134

متعلقہ آفیسران پر زور دیا کہ وہ اسی لگن اور عزم کے ساتھ کام کو جاری رکھیں
لازوال ڈیسک
پونچھ//ڈپٹی کمشنر پونچھ، یاسین محمدچوہدری نے بلاک بفلیاز میں جاری سڑک کے منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔وہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ایس ڈی ایم سرنکوٹ رضوان اصغر اور ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی ڈویژن سرنکوٹ شوکت چوہدری اور متعلقہ جے ای بھی تھے۔جبکہ معائنہ کا مقصد منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینا، موادکے معیارات پر عمل پیرا ہونے کا اندازہ لگانا، اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنا تھا جو اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی بروقت تکمیل میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔وہیںڈپٹی کمشنر نے بفلیاز سب ڈویژن میں چار سڑکوں پر پیشرفت کی رفتار کا معائنہ کیا۔ متعلقہ پروجیکٹس کے تحت ڈونر سے ساونے، ڈروگیاں سے مال کھولیاں والی گلی، محلہ ڈانڈی مال کے تحت اور مستندھارا سے محلہ ڈوگیاں ہری والا تک مقامی لوگوں نے بعض مسائل اٹھائے اور ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کی درخواست کی۔وہیں ان کا نوٹس لیتے ہوئے مسائل کو موقع پر ہی حل کیا۔ مقامی لوگوں نے ڈی سی کے اس اقدام کو سراہا۔انہوں نے مقامی لوگوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے پرعزم ہے اور افسران پر زور دیا کہ وہ اسی لگن اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا