منڈی میں جشن میلاد النبی صلی اللہ وسلم تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

0
210

مختلف علاقوں سے جلوس محمدی ﷺنکل کر مرکزی مقام پر پہنچے

ریاض ملک
منڈی؍؍ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ اور تحصیل منڈی میں بھی جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگرام بڑی عقیدت سے منعقد ہوئے جہاں پر تحصیل منڈی کے مختلف دیہاتوں سے جلوس محمدیﷺ برآمد ہوئے۔

https://waqfboard.jk.gov.in/

وہیں تحصیل منڈی ہیڈ کوارٹر پر دومقامات پر تقاریب منعقد ہوئیں۔ سب سے بڑی تقریب نورانی عید گاہ متصل نورانی جامع مسجد اعلی پیر منڈی منعقد ہوئی جہاں پر حضرت مولاناگوہر احمد قادری  بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جنہوں نے ولادت باسعادت مدنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت پاک کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جہاں پر دارالعلوم رضاے مصطفی منڈی کے ناظم اعلی حضرت مولانا سید شاہد حسین بخاری اراکین ویوتھ غلامان مصطفی کی جانب سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام تر انتظامات کو سرانجام دیا۔ جبکہ بعد نماز ظہر زیارت موئے مبارک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جلوس محمدیﷺ مولاناسید شاہد حسین کی قیادت میں منڈی کی طرف روانہ ہواجہاں پر مرکزی جماعت رضاے مصطفی منڈی کی زیر قیادت بس اڈہ منڈی میں منعقدہ تقریب میں پہنچے جہاں پر امام وخطیب مرکزی جامع مسجد شریف منڈی وناظم اعلی مدرسہ راضاالاسلام منڈی و صدر جماعت رضائے مصطفی منڈی یوتھ جماعت رضائے مصطفی منڈی کی جانب سے بہترین بندوست کئے گئے تھے۔اس موقع پرمقامی علمائے   کرام نے سیرت طیبہ کے حوالے سے اہم خطاب کئے جبکہ دونوں مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے جلوس محمدیﷺ کا بہترین طریقے سے استقبال کیاگیا۔وہیں پروگرام کے آخر میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیاگیا۔

https://lazawal.com/?cat=6

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا