اے آر ٹی او گاندربل نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کسا شکنجہ

0
331

ڈرائیوروں سے 21 ہزار کا جرمانہ وصول، 30 گاڑیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی سفارش
مختار احمد
گاندربل؍؍جموں کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی روڈ سیفٹی مہینے کے سلسلے میں ایم وی ڈی لوگوں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری دینے نیز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔روڈ سیفٹی ماہ کے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر، ٹیم اے آر ٹی او آفس گاندربل نے ضلع گاندربل کے مختلف راستوں پر روڈ سیفٹی بیداری کے پمفلٹ تقسیم کیے اور پوسٹرچسپاں کیے۔ ٹیم نے گاڑیوں ک چیکنگ بھی کی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں سے موقع پر ہی 21 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ نیز ٹیم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 30 گاڑیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی سفارش بھی کی۔اے آر ٹی اْو گاندربل وجاہت احمد نے بتایا کہ ٹریفک ماہ کے حوالے سے 14فروری تک تقریبات اور آگاہی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اْنہوں نے ڈرائیورں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر صد فی صد عمل کریں تاکہ حادثات پرقابو پایا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا