ڈوڈہ مرمت میں تحصیلدار ظہیر رانانے یوم جمہوریہ کے موقع پر لہرایا قومی پرچم

0
137

نوجوانوں کے نام کیا کھیل کا میدان ،مقامی عوام نے کیا شکریہ ادا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ تحصیل مرمت میں 75ویں یوم جمہوریہ کو بڑے حب الوطنی کے جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں منایا گیا جس میں تمام سماجی حلقوں سے لوگوں کی شرکت تھی۔ مرکزی تقریب کا انعقاد نئے تعمیر شدہ کھیل کے میدان درنگا مرمت میں کیا گیا جہاں تحصیلدار مرمت ظہیر رانا نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ تحصیلدار نے نئے تعمیر شدہ کھیل کے میدان کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ مذکورہ کھیل کا میدان ظہیر رانا تحصیلدار مرمت کے ذہن کی اختراع ہے جسے ایک پیسہ اور سرکاری فنڈ خرچ کیے بغیر تعمیر کیا گیا تھا اور اسے ویسٹ ریسورس مینجمنٹ کے تصور کے تحت مکمل کیا گیا تھا۔ اس کھیل کے میدان کو عام لوگ ثقافتی سرگرمیوں، جلسوں وغیرہ کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ وہیںنوجوانوں کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھنے میں مدد ملے گی۔ نوجوانوں کو کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے جگہ ملے گی۔ علاقے کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں نے کھیل کا میدان فراہم کرنے پر تحصیلدار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا