سونمرگ میں بچھ گئی تازہ برف کی چادر

0
141

لیہہ سری نگر شاہراہ بند، گگنگیر سونمرگ سڑک پر ہوگی صرف اینٹی سکڈ چینز اور 4×4 گاڑیوں کو چلنے کی اجازت
مختار احمد
گاندربل؍؍موسم میں آئی تبدیلی کے بعد سیاحتی مقام سونمرگ اور زوجیلا پر تازہ برف باری ہوئی ہے جس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے اور آخری اطلاع ملنے تک سونمرگ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں برف باری جاری تھی اور تقریبا تین سے چار انچ برف جمع ہوگئی ہیکل زوجیلا پر برفباری کیبعد جمع برف کو بیکن حکام نے صاف کیا تھا لیکن شاہراہ کو ٹریفک کو کے لئے بحال نہیں کیا گیا تاہم سونمرگ میں تعینات ٹریفک حکام نے بتایا اگرچہ شاہراہ ابھی بند ہے تاہم آج سونمرگ اور گمری میں پھنسی کچھ چھوٹی مسافر گاڑیوں کو زوجیلا پار کروایا گیا جس کے لئے بیکن اور ٹریفک اہلکاروں نے کافی محنت کی دریں اثناء مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکام نے گگنگیر تا سونمرگ روٹ پر صرف اینٹی سکڈ چینز اور 4×4 گاڑیوں کو سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ برف باری اور منفی درجہ حرارت کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کی وجہ سے لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایس ڈی ایم کی طرف سیجاری حکم نامے کے مطابق ، یہ حکم فوری طور پر نافذ کیا جائے گا اور اگلے احکامات تک نافذ رہے گا۔واضح رہے کہ وادی کے اونچے علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے، جس سے طویل خشکی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اور میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا