گورنمنٹ کامرس کالج جموں کے ریڈ ربن کلب نے ’’ایڈز آگاہی‘‘ کے موضوع پر نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا

0
99

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں کے کے ریڈ ربن کلب نے ایڈز کنٹرول سوسائٹی، جموں کے اشتراک سے کالج کیمپس میں "ایڈز سے آگاہی” کے موضوع پر نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار کی سرپرستی میں کیا گیا۔ ریڈ ربن کلب کی کنوینر ڈاکٹر جگمیت کور اور دیگر ممبران یعنی ڈاکٹر فائزہ، ڈاکٹر رومی رانی، پروفیسر بنی کمار اور پروفیسر عفان علی کے ساتھ اس پورے پروگرام کی منصوبہ بندی کا اہتمام کیا گیا۔ ایڈس کنٹرول سوسائٹی کے پانچ ارکان پر مشتمل ٹیم شاہ جی خان، عرفانہ بانو، ردھیما کلسی، ہرش وردھن، اجے بابا نے کالج میں نوکڑ ناٹک کا کیا اور طلباء کو ایڈز کی وجوہات اور تدارک کے اقدامات کے بارے میں انتہائی واضح انداز میں آگاہ کیا۔ پرنسپل نے طلباء کو اپنے آس پاس کے علاقوں میں معلومات پھیلانے اور ہندوستان کو اس طرح کی سنگین وبا سے پاک کرنے کے لئے جامع انداز میں کام کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر پروفیسر پون کمار گپتا، پروفیسر سویتا جموال، پروفیسر سنجیو ورما، پروفیسر آشو منہاس، ڈاکٹر نازیہ رسول اور دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا