بی جی ایس بی یو میںدو روزہ سالانہ ثقافتی میلہ 2023 اختتام پذیر

0
757

وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے فاتحین کو مبارک باد پیش کی
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، یونیورسٹی کلچرل اینڈ لٹریری کلب کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ ثقافتی میلہ 2023 اختتام پذیر ہوا۔اس دوران مختلف شعبہ جات کے 200 سے زائد طلباء نے مختلف تقاریب میں حصہ لیا جن میں گائیکی، رقص، شاعری، مباحثہ اور مصوری کے مقابلے شامل تھے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود مہمان خصوصی تھے۔ وہیںپروفیسر اکبر نے تقریب کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی کلچرل اینڈ لٹریری کلب کے اراکین اور طلبہ کے رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔ پروفیسر اکبر نے شرکاء کو ان کی سنسنی خیز پرفارمنس پر داد دی۔ پروفیسر اکبر نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور تمام شرکاء کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی انہیں ایسے بہت سے مواقع فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور فنون لطیفہ کی مختلف شکلوں میں اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کر سکیں۔ اس موقع پر پروفیسر اکبر نے کہا کہ ہندوستان کو کثیر جہتی، متنوع اور منفرد ثقافتی امتزاج کا اعزاز حاصل ہے۔وی سی نے ذکر کیا کہ ہندوستان کی مختلف ثقافتی شکلیں ۔اس دوران سینٹر فار ہاسپیٹیلیٹی اینڈ ٹورازم کے طالب علم ثاقب اقبال نے گلوکاری (سولو) مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا جبکہ محترمہ تانیہ کی سربراہی میں انوائرمینٹل اسٹڈیز کے طلبہ کی ٹیم نے گلوکاری (گروپ) میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔وہیں ریحانہ شیخ کی سربراہی میں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی نے گروپ ڈانس کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا جبکہ بی وی او سی کی طالبہ عشرت وانی نے سولو ڈانس کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا۔ دریں اثناء شعبہ عربی کے طالب علم ضیغم جعفری نے شعری مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا۔ اس دوران ای وی ایس کی الفت جان نے ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا۔وہیں ای وی ایس کی طالبہ محترمہ زہرہ شیخ نے مباحثے کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس تقریب کے رضاکاروں اور اینکرز کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ وہیںیونیورسٹی کلچرل اینڈ لٹریری کلب کے کنوینر ڈاکٹر دانش اقبال رینہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اس پروگرام کا انعقاد ڈاکٹر ممتا بھٹ، ڈاکٹر منظر عالم اور ڈاکٹر فرخندہ، یونیورسٹی کلچرل اینڈ لٹریری کلب کی ممبران کی نگرانی میں کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا