’یہ تقرری مؤثر حکمرانی اور مؤثر انتظامیہ کے ایک نئے دور کی علامت ‘

0
70

شیخ ناصر ریاض نے اتل ڈلو کو جموں و کشمیر یو ٹی کے نئے چیف سیکرٹری کے طور پر مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیخ ناصر ریاض، ریاستی صدر ہند مزدور سبھا جموں، کشمیر اور لداخ نے اتل ڈلو کی بطور چیف سیکریٹری تعیناتی کے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیخ ناصر ریاض نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ اتل ڈلو کی جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ڈلو کا پرتپاک اور دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ وہ اس اہم کردار کو سنبھال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اتل ڈلو عوامی انتظامیہ میں تجربہ، مہارت اور قابل ستائش ٹریک ریکارڈ لے کر آئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اتل ڈلو کی بطور چیف سکریٹری تقرری جموں و کشمیر کے لیے موثر حکمرانی اور موثر انتظامیہ کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔ شیخ ناصر ریاض نے کہا کہ اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ وہ انتظامیہ کی مزید بلندیوں کی طرف رہنمائی کریں گے، اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے شہریوں کی فلاح و بہبود اور خواہشات تمام اقدامات میں سب سے آگے ہوں۔ شیخ ناصر ریاض نے کہاکہ ہم رکاوٹوں کو دور کرنے، صلاحیت کو بروئے کار لانے اور تمام شعبوں میں جامع اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ڈلو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا