کپوارہ کے ہندوارہ کی سبزی منڈی میں آتشزدگی، 11 شیڈ نما دکان خاکستر

0
239

سری نگر، //شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں کم سے کم 11 شیڈ نما دکان اور 8 ریڑھیاں خاکستر ہوگئیں۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ ہند وارہ کی سبزی منڈی میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک واردات میں کم سے کم 11 شیڈ نما دکان اور 8 ریڑھیاں خاکستر ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے آگ کو قابو میں کرکے اس کی لہروں کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ سے کسی قسم کی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا آگ لگتے ہی سبزی منڈی میں ہر سو سراسیمگی پھیل گئی اور لوگ دکاندار اپنے اپنے دکانوں کو بچانے کی کاوشوں میں لگ گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا