گوجرپتی پرینگ گاندربل کی بستی چارماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم

0
211

مختار احمد
گاندربل؍؍گوجر پتی پرینگ کی آبادی پچھلے چارمہینوں سے صاف پینے کے پانی کی سپلائی سے محروم ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. مقامی لوگوں نے بتایا کہ چارمہینے قبل 29 جولائی کو بادل پھٹنے کے بعد علاقے میں زبردست نقصان ہوا اور علاقے میں قائم لیفٹ واٹر سپلائی سکیم کے نظام کو بھی نقصان پہنچا جبکہ علاقے میں بچھائی گئیں پانی کی سپلائی والء پائیپوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے علاقے میں علاقے میں صاف پینے کے پانی کی سپلائی متاثر اگرچہ سپلائی والی پائیپوں کو دوبارہ ٹھیک کیا گیا تاہم لیفٹ سکیم بے کار ہونے کے نتیجے میں علاقے میں پینے پانی کی سپلائی بحال نہیں ہوئی مقامی لوگوں کے مطابق پینے کے کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں اور اْنہیں پانی کے حصول کے لئے کافی دور جانا پڑتا ہے اْنہوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل پی ایچ ای میکنکل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں صاف پانی کی بحالی کی ممکن بنانے کے لئے ضروری اقدام کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا