لازوال ویب ڈیسک
تہران،// صدر پزشکیان نے صہیونی حملے اور سرحدی شہر میں دہشت گرد واقعے میں فوجیوں کی شہادت پر
اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
https://members.educause.edu/david-yaskin
دوسری جانب سرحدی شہر تفتان میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے 10 سپاہی اور ملازمین شہید ہوگئے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دھرتی کے بہادر سپوتوں نے ملکی سرحدوں کے دفاع میں اپنی جان قربان کردی۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جان لے کہ ایرانی بہادر عوام ملکی سرحدوں کے دفاع میں کسی خوف کے بغیر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر حماقت کا تدبیر اور ہوشیاری کے ساتھ بھرپور جواب دیا جائے گا۔