ڈوڈہ کی طالبہ سونیکا جاپان کے ’’ ساکورا سائنس پروگرام ‘‘ کیلئے منتخب

0
0

سکینہ مسعود اِیتو نے طالبہ اوروالدین سے بات چیت کی۔نیک خواہشات پیش کیں

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍وزیربرائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود ، سکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم سکینہ مسعود اِیتو نے آج ساکورا سائنس پروگرام کے تحت جاپان جانے والی گورنمنٹ ہائی سکول ڈوڈہ کی گیارہویں جماعت کی طالبہ سونیکا سے بات چیت کی۔ مرکزی وزارتِ تعلیم کی طرف سے ایک ہفتہ کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے اور اِس پروگرام کے لئے ملک کے 21 طالب علموں میں سونیکا بھی شامل ہیں۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم ،پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا ، محکمہ سکولی تعلیم کے سینئر اَفسران ، سونیکا کے والدین اور دیگر متعلقین بھی موجو دتھے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Sakina_Itoo
وزیر موصوفہ نے سونیکا کے ساتھ بات چیت کے دوران اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ اَپنی صلاحیتوں کو نکھارنے ، اَپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے اِس موقعے کازیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔اُنہوں نے کہا،’’یہ منفرد پلیٹ فارم سائنس اور اِختراع کے بارے میں آپ کے نقطہ نظر کو وسیع کرے گا اور آپ کو ٹیکنالوجی اور تحقیق میں میں مدد کرے گا۔‘‘
وزیر موصوفہ نے اِس موقعہ پر افسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سونیکا کا اِنتخاب جموں و کشمیر کے تمام طلبأ کے لئے ایک تحریک ثابت ہوگااور ایک ترغیب کا باعث بنے گا بالخصوص کستوربا گاندھی بالیکا ودیالہ ڈوڈہ کے طلبأکے لئے کیوں کہ سونیکا اس سکول کی طالبہ تھی۔سکینہ مسعود اِیتونے کہا کہ ان کی شرکت سے جموں و کشمیر کے تعلیمی منظر نامے پر دور رس اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔اُنہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ طلبأ کو ان کی مناسب گرومنگ اور مجموعی ترقی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ اس طرح کے پروگراموں میں حصہ لے سکیں۔وزیر موصوفہ نے سونیکا کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں اس طرح کے پُر وقار پروگرام میں اَپنی بیٹی کے اِنتخاب پر مُبارک باد دی۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا