عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت تمام علاقوں کی مساوی ترقی کے لیے پرعزم ہے:ستیش شرما

0
57

کہاعوام کی زندگی کو آسان اور بہتر بناناحکومت کی ترجیح؛چھمب کا دورہ؛ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی

پروگراموں کا جائزہ لیا

لازوال ڈیسک

جموں؍؍فوڈ، سول سپلائیز و کنزیومر افیئرز، ٹرانسپورٹ اور یوتھ سروسز و اسپورٹس کے وزیر، ستییش شرما نے آج چھمب حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا۔اپنے آبائی حلقے کے پہلے دورے کے موقع پر تحصیل کھرابلی کے دوری ڈاگر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ حال ہی میں بننے والی حکومت عوام کی ترقیاتی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان کی بنیادی ضروریات کا پورا خیال رکھ رہی ہے۔

https://x.com/OmarAbdullah
وزیر موصوف نے کہا، ’’موجودہ حکومت قطع نظر ذات، مذہب اور رنگ کےتمام خطوں کی جامع اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے پر توجہ دے رہی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر میں ترقی، خوشحالی اور خوشگواری کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔‘‘انہوں نے وزیر اعلیٰ کی دوراندیش قیادت کو سراہا۔وزیر نے زور دیا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام دیہی اور سرحدی علاقوں کو مختلف حکومتی اسکیموں کے تحت لایا جائے جو ان کی ترقی کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت جموں و کشمیر کی بہتری کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کی اپیل کی۔ستییش شرما نے موجودہ حکومت کے پروگراموں اور پالیسیوں میں عوام کی مضبوط حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں مزید ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے پوری لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں گے۔وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت عوام کی زندگی کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔اس سے قبل وزیر نے پنچایت دوری ڈاگر میں بابا مائی مال دیوستھان پر حاضری دی اور علاقے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا