مہور میں بی آر او اورانتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج

0
26

گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمد ورفت کو رکھا بند، مہور بازار کی سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا

شاہ نواز
مہور؍؍ ضلع ریاسی کے سب ڈویژنل صدر مقام مہور میںآج مہور مارکیٹ کے لوگوں نے بی آر او اور انتظامہ کے خلاف سخت احتجاج کیا۔وہیںمظاہرین مانگ کر رہے تھے کہ ریاسی ارناس مہور سڑک جسے گریف عرصہ دراز سے تعمیر کر رہا ہے لیکن گریف حکام نے سڑک کی تعمیر کرنے میں کافی سست رویہ اختیار کیا ہوا ہے جس سے مہور کی عوام کافی پریشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ گریف ایک طرف ریاسی ارناس مہور سڑک کو عرصہ دراز سے مکمل نہیں کر پا رہی ہے تودوسری جانب مہور مارکیٹ کی سڑک کی کافی خستہ حالت ہے ۔انہوںنے کہاکہ کئی بار انتظامیہ کے پاس گوہار لگائی اورکوئی بھی حل نہیں نکل پایا۔

https://reasi.nic.in/about-district/whos-who/
دریں اثناء احتجاج کے دوران لوگوں نے گاڑیوں کی آمد و رفت بند رکھی اور بی آر او کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر سڑک کی حالت کو بہتر نہ بنایا گیا تو مزید احتجاج کیا جائے گا۔وہیں احتجاج ایس ڈی ایم مہور مظاہر حسین شاہ کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔موصوف نے عوام کو یقین دہانی کرائی کے مذکورہ سڑک کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا