نیشنل کانفرنس کومبارک !بھاجپاکی کارکردگی پرفخرہے: وزیر اعظم مودی

0
71

جمہوری عمل اور بی جے پی کارکنان کی محنت کو سراہا،کہاترقی کاسفرجاری رہے گا

شکریہ !ہم وفاقیت کی حقیقی روح میں ایک تعمیری تعلقات کے منتظر ہیں :عمرعبداللہ

لازوال ڈیسک

 

نئی دہلی؍؍جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا’’جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں جموںوکشمیرنیشنل کانفرنس کی شاندار کارکردگی کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔ آپ کی محنت اور عزم جموں و کشمیر کی جمہوری ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔‘‘
وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’میں جموں و کشمیر میں بی جے پی کی کارکردگی پر فخر محسوس کرتا ہوں۔‘

https://results.eci.gov.in/

‘ انہوں نے ان تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پارٹی پر اعتماد کیا اور کہا، ’’میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری پارٹی کو ووٹ دیا اور ہم پر اعتماد کیا۔‘‘
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مزید کہا، ’’میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے۔‘‘انہوں نے پارٹی کے کارکنان کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا، ’’میں اپنے کارکنان کی انتھک محنت کی بھی تعریف کرتا ہوں۔‘‘
وزیراعظم مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ انتخابات جموں و کشمیر کے لئے خصوصی اہمیت کے حامل تھے کیونکہ آرٹیکل 370 اور 35(A) کی منسوخی کے بعد پہلی بار انتخابات منعقد ہوئے۔ انہوں نے کہا،’’یہ انتخابات بہت خاص تھے۔ لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے جمہوریت پر ان کے اعتماد کا مظاہرہ کیا، اور میں جموں و کشمیر کے ہر فرد کو اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘
وہیں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس (این سی) کی تاریخی جیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کے مبارکباد کے پیغام کے جواب میں، این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اظہار تشکر کیا۔عبداللہ نے ٹویٹ کیا، ” @narendramodi صاحب کے مبارکباد کے پیغام کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ہم وفاقیت کی حقیقی روح میں ایک تعمیری تعلقات کے منتظر ہیں تاکہ جموں و کشمیر کے لوگ مسلسل ترقی اور اچھی حکمرانی سے مستفید ہو سکیں۔‘‘پیغامات کا یہ تبادلہ جموں و کشمیر میں مسلسل ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مرکز اور NC کے درمیان ممکنہ تعاون کا اشارہ دیتا ہے۔

https://lazawal.com/?page_id=182911/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا