’لوگوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں ‘

0
13

ہم دہلی کیساتھ بہترتعلقات کے خواہاں،حکومت سازی کادعویٰ ایک دودِن میں ::عمر عبداللہ

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کی شام کو بتایا کہ ایک دو دن کے اندر اندر لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرنے کے بعد الائنس کے ساتھ بیٹھ کر لیڈرکو منتخب کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی کا حمایتی خط موصول ہونے کے بعد راج بھون سے وقت مانگ کر حکومت بنانے کا دعویٰ سامنے رکھا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

https://jknc.co.in/
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد الائنس کے ساتھ بیٹھ کر لیڈر منتخب کیا جائے گا۔عمر عبداللہ نے کہاکہ آنے والے دو تین دن کے اندر اندر حکومت بنانے کا بھی دعویٰ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور این سی اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم کیا ہے۔
ان کے مطابق میں لوگوں کا شکر گزار ہوں کیونکہ جس طرح سے این سی امیدواروں نے جیت حاصل کی وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کے ووٹ کو ضائع نہ ہو نے دیں۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ وہ اسمبلی نہیں جس کے ہم حقدار ہے لیکن جو نئی اسمبلی معروض وجود میں آئے گی وہیں سے سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا راستہ بھی جاتا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ ریاست کا درجہ جلد بحال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم مرکزی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہے اور سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی مانگ بھی ہم مرکز کے سامنے رکھیں گے۔

https://lazawal.com/?page_id=182911/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا