’مہاتما گاندھی کے نظریات نئے جموں و کشمیر کو تشکیل دے رہے ہیں‘

0
41

 

نوجوان اب تباہی کے بجائے تخلیق کے اوزار تھامے ہوئے ہیں:ایل جی سنہا

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 155ویں سالگرہ کی یاد میں یونین ٹیریٹری سطح کے پروگرام سے خطاب کیا۔اس پروگرام کا انعقاد محکمہ تعلیم و ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کیا گیا اور اس میں صفائی ستھرائی پکھواڑہ اور صفائی ہی سیوا مہم کی اختتامی تقریب بھی شامل تھی۔اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے گاندھی جینتی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی سالگرہ کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

https://jkrajbhawan.nic.in/
مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ باپو کی قیادت، نظریات اور اقدار نے پورے ملک کو آزادی کی تحریک کے لیے ایک ساتھ آنے اور ایک ایسی قوم کی تعمیر کی ترغیب دی جو دنیا میں امن اور ترقی کے لیے دیرپا کردار ادا کرے گی۔گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد، ہمدردی اور مہربانی کے نظریات اس ہنگامہ خیز دنیا کو درپیش تمام چیلنجز کا حل پیش کرتے ہیں، لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ باپو کے وڑن کو دنیا بھر میں پھیلائیں تاکہ اس سیارے کو ایک پرامن اور بہتر جگہ بنایا جا سکے۔
’’باپو کا خواب تھا کہ ہندوستان انسانیت کے لیے امید کی کرن بنے اور یہ ایک پرامن، خود کفیل اور ترقی یافتہ ملک ہو۔ ان خوابوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری 140 کروڑ ہندوستانیوں پر عائد ہوتی ہے اور نوجوان نسل کو اس سفر میں بڑا کردار ادا کرنا ہوگا،‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ سالوں میں ہونے والے تبدیلی کے کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آنریبل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نچلی سطح کی جمہوریت کو بااختیار بنانا اور پرتشدد انتخابات کا خاتمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جموں و کشمیر ماضی کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئے مستقبل کی تشکیل کر رہا ہے۔’’گاندھی جی کی زندگی اور کام آج کے نئے جموں و کشمیر کو تشکیل دے رہے ہیں۔ دنیا نے حال ہی میں تاریخی، آزاد، پرامن اور منصفانہ اسمبلی انتخابات دیکھے ہیں۔ 1 کروڑ 40 لاکھ شہریوں نے آئین کی قدروں پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا ہے اور اس خوبصورت یونین ٹیریٹری اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم کیا ہے،‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی نوجوان نسل اب امن اور جمہوری اقدار کی اہمیت کو سمجھ چکی ہے اور آج ان کے ہاتھوں میں تخریب کے اوزار نہیں بلکہ تخلیق کے آلات ہیں۔ ’’ہمارے نوجوان سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلنے اور ایک خوشحال معاشرہ تعمیر کرنے کے لیے پرعزم ہیں،‘‘انہوں نے کہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور جموں و کشمیر بھر کے اسکولوں کے طلباء کی صفائی کی کوششوں کی بھی تعریف کی جیسے کہ ایک مقامی آبی ذخیرہ، مقامی پارک یا مقامی ورثے کی جگہ کو اپنانا تاکہ ہر ماہ دو بار صفائی مہم چلائی جا سکے، مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر۔انہوں نے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تمام شہروں اور دیہاتوں میں ایک جگہ کی نشاندہی کریں اور مہینے میں ایک دن صفائی مہمات اور شراکت جیسی سرگرمیوں کے لیے وقف کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ باپو کی زندگی سے تحریک حاصل کریں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے گاندھی جینتی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اعزاز سے نوازا۔اس پروگرام میں فنکاروں اور طلباء کی جانب سے مہاتما گاندھی کی زندگی کی عکاسی کرنے والے دلچسپ مظاہرے بھی پیش کیے گئے۔تقریب میں محکمہ تعلیم و اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری، شری الک کمار؛ سینئر حکام؛ تعلیمی اداروں کے سربراہان؛ طلبائ، اساتذہ، نوجوان اور یونین ٹیریٹری بھر سے معزز شہری، ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ کے ذریعے شامل ہوئے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا