جموں و کشمیر کی سیاست کا درخشندہ ستارہ ڈوب گیا

0
136

پہاڑی برادری کے حقوق کے علمبردار سید مشتاق بخاری انتقال کر گئے،تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

مذہبی، سماجی وسیاسی شخصیات کے علاوہ ہزاروں احباب نے نماز جنازہ میں شرکت کی

 منظورحسین قادری

سرنکوٹ؍؍ سابق وزیر اور بی جے پی کے سرنکوٹ اسمبلی حلقے کے امید وار مشتاق احمد بخاری بدھ کی صبح پونچھ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔وہ 75 برس کے تھے اور ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مشتاق بخاری کی طبیعت کچھ وقت سے ٹھیک نہیں تھی اور بدھ کی صبح وہ اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش ہوگئے اور غالباً حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

https://indianexpress.com/article/india/bjp-candidate-syed-mushtaq-bukhari-dies-ahead-of-jammu-and-kashmir-assembly-election-results-9599339/

مشتاق بخاری جموں خطہ کے درج فہرست قبائل کے ایک مخصوص حلقہ سرنکوٹ سے بی جے پی کے امید وار تھے۔ اس نشست کی پولنگ 25 ستمبر کو ہوئی۔دوبار وزیر رہنے والے مشتاق بخاری نے نے چار دہائیوں کی رفاقت کے بعد نیشنل کانفرنس سے ناطہ توڑ کر سال رواں کے ماہ فروری میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ان کی وفات نے ایک طویل سیاسی سفر کا اختتام کیا، جس میں وہ پیر پنچال خطے کی سماجی اور سیاسی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔بخاری نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس سے کیا اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے قریبی ساتھی رہے۔ انہوں نے دو بار سورنکوٹ سے جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور فاروق عبداللہ کی کابینہ میں وزیر بھی رہے۔ 2022 میں پاہڑی بولنے والی برادری کے لیے شیڈولڈ ٹرائب کے درجے کے معاملے پر اختلافات کے بعد انہوں نے نیشنل کانفرنس سے علیحدگی اختیار کی۔
بخاری نے اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پاہڑی برادری کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ ان کی وفات ایک ہفتہ قبل اس وقت ہوئی جب وہ سورنکوٹ کے حلقے سے ST سیٹ کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے، اور انہیں جیت کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا۔بخاری کی وفات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اور ان کے انتقال کو خصوصاً پیر پنچال خطے کی سیاست اور پہاڑی برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ان کی وفات کے بعد سیاسی رہنماؤں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے مشتاق بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔منوج سنہا نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’ممتاز پہاڑی لیڈر شری مشتاق احمد بخاری کے انتقال کی خبر سن کر گہرا رنج ہوا‘۔انہوں نے: ’انہیں لوگوں کی فلاح و بہبود اور معاشرے کے کمزور طبقات کی بہتری کے لیے ان کی وابستگی کے تئیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا:’سینئر بی جے پی لیڈر مشتاق بخاری کے آج صبح انتقال کرنے کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ’مشتاق بخاری کی موت ان کی پارٹی اور پہاڑی لوگوں جن کے کاز کے لئے وہ لڑتے تھے، کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے‘۔عمر عبداللہ نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ’ایکس‘ پر اپنے پوسٹ میں کہا: ’سید مشتاق بخاری صاحب کے موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا‘۔انہوں نے دعا کی:’خدا مرحوم کو جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے‘۔بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا: ’سیاسی لیڈر اور بی جے پی کے سرنکوٹ اسمبلی حلقے کے امید وار جناب سید مشتاق بخاری صاحب کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ’یہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سماج کا ایک نا قابل تلافی نقصان ہے، میں پسماندگان کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں‘۔
ان کے سانحہ ارتحال کی سوشل میڈیا پر خبر پھیلتے ہی پیرپنچال کے طول وعرض سے مذہبی سماجی سیاسی شخصیات کے علاوہ ہزاروں احباب سرنکوٹ پہنچے جہاں انہوں نے سوگوارکنبہ کے غم میں شریک ہوئے اور غمزدگان کی ڈھارس بندھائی ۔
یاد رہے سرنکوٹ کی مرکزی عیدگاہ کے وسیع احاطہ میں مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔مولانا عبدالمجید قادری ،جہانگیر حسین میر ،چوہدری محمد اکرم لسانوی،ریاض ناز، طارق محمد، شاہنواز چوہدری، منہاس عبدالحمید منہاس، ایڈوکیٹ عبدالرشید قریشی ،اعجازجان، مرتضی خان، سید اقبال حسین شاہ کاظمی، سید امتیاز حسین شاہ کاظمی، ڈاکٹر ممتاز حسین شاہ بخاری، سید افتخار حسین شاہ بخاری، ریٹائرڈ جج مظفرخان، بی جے پی صدر رویندر رانا، جگل کشور ودیگران نے مرحوم کی رفیقہ حیات صاحبزادیوں ،صاحبزادہ سید اویس احمد بخاری ، برادران ، سید نظر بخاری ،سید رفیع بخاری ،سید سراج الحسن بخاری اور سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا