کشتواڑ انکاؤنٹر: علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

0
83

 

لازوال ویب ڈیسک

http://www.uniurdu.com/

جموں،// جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو کے دنا دھر جنگلی علاقے کے نزدیک ہفتے کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کے تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چھاترو کے دنا دھر جنگلی علاقے کے نزدیک گری نال گائوں میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے اور محاصرے کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
کشتواڑ پولیس نے ہفتے کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’چھاتری پولیس اسٹیشن کے حد اختیار میں آنے والے دنا دھر جنگلی علاقے کے نزدیک گری نال گائوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا‘۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا