جی ڈی سی سدھرا نے ’پوشن ماہ‘ منانے کے لیے لیکچر کا اہتمام کیا

0
0

 

مقررین نے ’پوشن بھی پڑھائی بھی‘ کے موضوع پر خصوصی تبادلہ خیال کیا

https://www.gdcsidhra.in/
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پوشن ابھیان 6 سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہند کا اہم پروگرام ہے۔ اس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2018 میں کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت ستمبر کے مہینے کو ’پوشن ماہ‘ یا’غذائیت کا مہینہ‘ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سال ساتواں راشٹریہ پوشن ماہ 2024 منایا جا رہا ہے جس میں انیمیا، گروتھ مانیٹرنگ، سپلیمنٹری فیڈنگ، پوشن بھی پڑھائی بھی، بہتر حکمرانی کے لیے ٹیکنالوجی، اور ایک پیڑ ماں کے نام جیسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔
تاہم کلیدی تھیم’پوشن بھی پڑھائی بھی‘ سے خطاب کرتے ہوئے ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا تاکہ طلباء کو روزمرہ کی زندگی میں متوازن غذا کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ اس موقع پرڈاکٹر انو شرما، ہیڈ، ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی ریسورس پرسن تھیں۔ انہوں نے سب سے پہلے پوشن ابھیان کے تعارف، مقاصد اور کلیدی موضوعات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ اس کے بعد، انہوںنے روزمرہ کی زندگی میں غذائیت ’پوشن‘ کی اہمیت کے بارے میں ایک تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے طلباء کو صحت مند زندگی کے لیے متوازن غذا پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ ا نہوںنے متوازن غذا کے اجزاء اور مختلف غذاؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا جنہیں متوازن غذا کے لیے شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پرکالج کے پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال نے بھی طلباء کو صحت مند غذا پر عمل کرنے اور متحرک رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ کھانے کی صحت مند عادات کو برقرار رکھیں اور پراسیسڈ اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔یاد رہے پروگرام کا انعقاد ڈاکٹر انو شرما، کنوینر ویمن ڈیولپمنٹ سیل اور ممبر این ایس ایس یونٹ نے پروفیسر شونیما ملہوترا، پروفیسر پوجا شرما اور ڈاکٹر رودریکا کھجوریا کے فعال تعاون سے کیا گیا۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا