10برسوں میںبنیادی ڈھانچے کی تعمیرنے جموں وکشمیرکانقشہ بدل ڈالا

0
72

 

یہ توایک جھلک ہے ،بھارتیہ جنتاپارٹی سنکلپ پتر کے وعدے وفاہونے پرترقی کاانقلاب آئے گا:کویندر گپتا

لازوال ڈیسک

جموں؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئررہنماوسابق نائب وزیراعلیٰ کویندرگپتانے آج کہاکہ پچھلے دس برسوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنے ستربرسوں سے بدامنی، بدعنوانی اور خاندانی سیاست کے چلتے امتیازی سلوک کاشکارہرخطے کی مساوی ترقی نے جموں وکشمیرکانقشہ بدل ڈالاہے جبکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی آنے والی سرکار کے بعد سنکلپ پترکے ہروعدے کووفاکرنے کے بعد تعمیروترقی کابے مثال انقلاب آئے گا۔

https://jkbjp.in/
تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر وسابق نائب وزیراعلیٰ کویندرگپتانے آج یہاں الیکشن میڈیا سینٹر میں پارٹی ترجمان ارون گپتا (انچارج الیکشن میڈیا سینٹر)، رجنی سیٹھی، جی ایل رینہ (سابق ایم ایل سی)، ڈاکٹر طاہر چوہدری اور میڈیا انچارج ڈاکٹر پردیپ مہوتراکے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیرمیں پچھلے دس برسوں کے مرکزکی بھارتیہ جنتاپارٹی کے ہاتھوں ہوئے ترقیاتی کاموں پرروشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہاکہ 2014میں مرکزمیں وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں اقتدار کی بھاگ ڈور سنبھالنے کے بعد پارٹی نے اپنے ایجنڈے کے تحت آگے بڑھتے ہوئے دوسری پاری میں جموں وکشمیرسے دفعہ370کوختم کرکے یہاں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکی راہ ہموارکی ۔
اُنہوںنے کہاکہ کسی بھی خطے کی تعمیروترقی اورخوشحالی کیلئے امن لازمی ہے اورقیامِ امن کیلئے مودی سرکارنے جرأتمندانہ اقدامات اُٹھاتے ہوئے جموں وکشمیر کو دہشت گردی، بدعنوانی اور خاندانی راج کے چنگل سے آزادکراتے ہوئے ترقی کی راہ پرگامزن کیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ وہ2015تا2018جموں وکشمیرکی سرکارمیں رہ کریہ تلخ تجربہ کرچکے ہیں کہ یہاں تعمیروترقی کی جانب کسی کی توجہ نہ تھی جس کی مثال سرینگر کے راج باغ کاپل ہے جس پرکوئی کام نہیں ہوا لیکن مرکزی سرکار نے جموں وکشمیرمیں تعمیروترقی کالاجواب سلسلہ شروع کیااور سڑکیں، پل، ٹنل، ریلوے پل، رنگ روڈ، ایکسپریس ہائیویز، سمارٹ سِٹی، جموں توی ریور فرنٹ ،وندے بھارت ٹرین جیسے بنیادی ڈھانچے وخدمات توجہ مرکوز کی۔
اُنہوں نے کہاکہ یہ صرف وزیراعظم نریندرمودی کی قوت اِرادی کانتیجہ ہے کہ جموں وکشمیرکے تمام خطوں کی مساوی ترقی کی راہیں ہموارہوئیں اورکوئی بھی اِدارہ اگر جموں میں قائم ہواتو وہی اِدارہ سرینگر اور لداخ میں بھی تعمیرہوا لیکن سابقہ حکومتوں نے امتیازی سلوک کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے لوگوں کوترسایااور تڑپایا۔کویندر گپتانے کہا’’آج حالات بدلے ہیں،آج سب بدلاؤ ہواہے اورجموں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اُنہوں نے کہاکہ آج جموں سے اودھمپور ایک گھنٹے اورسرینگر تک پانچ گھنٹے میں سفرہورہاہے جو پہلے ممکن نہ تھااوریہ سب بنیادی ڈھانچے کی تعمیرپر توجہ کانتیجہ ہے۔اُنہوں نے کہاکہ مودی دورمیں کسی بھی بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکیلئے فنڈز کی کمی کبھی آڑے نہیں آئی ۔
کویندرگپتا نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی دورِ حکومت میں جموں وکشمیرمیں دس برس میں ہوئی تعمیروترقی سابقہ حکومتوں کے ستر برسوں پربھاری ہے اور جموں وکشمیرمیں آئندہ بھاجپاسرکار بنے گی اور سنکلپ پترکے وعدوں کو وفاکیاجائیگا جو جموں وکشمیرکوترقی کی نئی بلندیاں عطا کریں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ ڈبل انجن سرکار بنانے کیلئے جموں وکشمیرکی عوام نے فیصلہ کرلیاہے کیونکہ بھاجپاکو جموں وکشمیرمیں زبردست عوامی تعاون مل رہاہے۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں بھارتیہ جنتاپارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ جیت کراپنے دم پرسرکار بنائے گی۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا