75برسوں تک جموں وکشمیرملک سے کٹاکٹامحسوس کرتارہا:انوراگ ٹھاکر

0
78

کہادفعہ370نے ترقی، ریزرویشن اورسہولیات کو روکااوربدلے میں علیحدگی پسندی،دہشت گردی اور پتھر بازی دی

لازوال ڈیسک

https://jkbjp.in/
جموں؍؍سابق مرکزی وزیر وبھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر رہنما انوراگ ٹھاکر نے آج کہاکہ تین خاندانوں کے باعث جموں وکشمیرکے شہری 75برسوں سے خود کوملک سے کٹاکٹاہوامحسوس کرتے تھے کیونکہ یہاں کے لوگوں تک وہ سہولیات وآئینی حقوق نہیں پہنچنے دیئے گئے جوملک کے دیگر حصوں کے شہریوں کو میسرتھے لیکن5اگست2019کووزیراعظم نریندرمودی نے دفعہ370ختم کرکے جموں وکشمیر کے محروم طبقوں کی تقدیر بدل دی۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق مرکزی وزیروپارٹی کے سینئر رہنما انوراگ ٹھاکر نے جموں صوبہ کے کشتواڑ وجموں ضلع میں پارٹی اْمیدواروں کے حق میں چناوی مہم چلاتے ہوئے مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کیااورلوگوں سے پارٹی کے حق میں ووٹ کی اپیل کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ 75برسوں سے جموں وکشمیرکے شہری خود کو ملک سے کٹاہوامحسوس کرتے تھے لیکن مرکز میں بھاجپا سرکار آنے سے جموں وکشمیرکی تقدیر بدل گئی۔کشتواڑ دلکوٹ،درگا ریزارٹ ریہال بشناہ، آر ایس پورہ اسمبلی حلقے کے نئی بستی علاقہ اورباہواسمبلی حلقہ کے نانک نگر سیکٹر نو میں عوامی اجتماعات سے خطاب میں انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی جب2014میں ملک میں اقتدار میں آئی تواس نے جموں وکشمیرکوسب سے بڑا ناسور جوکانگریس نے 370کی صورت میں دیا تھا اْسے ختم کرنے کی طرف مثبت قدم بڑھاتے ہوئے بالآخر 5اگست 2019کو اس ناسور کوہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرڈالا۔
اْنہوں نے کہاکہ دفعہ370نے ترقی، ریزرویشن،سہولیات کو روکااوربدلے میں دیاتو علیحدگی پسندی،دہشت گردی اور پتھر بازی دی۔اْنہوں نے کہا’’75سال سے لوگ دیش سے کٹاہوا محسوس کرتے تھے‘‘۔اْنہوں نے کہا کہ یہاں بڑے تعلیمی ادارے،صحت سہولیات اورسڑکیں دور دور تک نظر نہیں آتی تھیں۔اْنہوں نے کہاکہ تین خاندانوں نے یہاں راج کیالیکن سہولیات نہیں دیں۔والمیکی سماج کو یہاں لایااورصفائی کرمچاریوں کوتعلیم کی سہولیت نہ دی اورانہیں ریزرویشن سے محروم رکھا تاکہ یہ بڑے عہدوں تک نہ پہنچ سکیں۔
اْنہوں نے کہاکہ تین خاندانوں نے گجر بکروال بھائیوں کو اْن کے حقوق نہ دئے،اسمبلی میں اْنہیں ریزرویشن نہ دیا۔اتناہی نہیں مغربی پاکستان کے مہاجرین کو ووٹ دینے کاحق نہ دیا۔اْنہوں نے کہاکہ بہت سارے طبقے اپنے آئینی حقوق سے محروم تھے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا’’آپ نے ہماری سرکاربنائی، نریندرمودی کو ملک کا وزیراعظم بنایااوروزیراعظم مودی نے دفعہ370ختم کیاجس کے بعد امن وامان قائم ہوا‘‘۔اْنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں پچھڑے طبقے کوبڑے عہدوں پرپہنچنے کاحق ملے گا۔اْنہوں نے کہاکہ گجربکروال طبقہ کیلئے 9سیٹیں اسمبلی میں دینے کاکام ہماری سرکارنے کیا۔
انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ مودی سرکار نے کشمیری نوجوانوں کے ہاتھ سے پتھر چھڑادیئے اوراب ہاتھ میں لیپ ٹاپ دینے کاکام کیا۔اْنہوں نے کہاکہ امن وامان کی فضاؤں میں اب کشمیر میں دوگنا سیاح آرہاہے۔اْنہوں نے کہاکہ 25ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری آئی ہے اور 75ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لائیں گے۔اْنہوں نے بیشتر سرکاری اسکیموں کاذکر کیا جس میں جل جیون مشن قابل ذکر ہے۔انوراگ ٹھاکر نے ترقی کے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے بھاری اکثریت کے ساتھ بھارتیہ جنتاپارٹی کوکامیاب بنانے کی اپیل کی تاکہ جموں وکشمیرمیں پھر سے علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور پتھربازی سر نہ اْٹھاپائے اور جموں وکشمیرایک ترقی یافتہ ریاست بن جائے۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا