بیوروکریسی عام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، ایس منجیت سنگھ

0
139

کہاجموں و کشمیر میں عوامی خدمات کا نظام شکایات کا کوئی ازالہ نہ ہونے کے ساتھ تباہ ہو گیا ہے
لازوال ڈیسک
وجے پور؍؍ اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے کہا ہے کہ نوکر شاہی عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔واضح رہے ضلع میں پارٹی کیڈر کے کام کاج کا جائزہ لینے اور ضلع میں لوگوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پارٹی کارکنوں کی ایک ماہانہ میٹنگ وجے پور میں منعقد ہوئی۔اس موقع پرسابق وزیر، ایس منجیت سنگھ، جنہوں نے میٹنگ کی صدارت کی اور پارٹی کیڈر کے ساتھ بات چیت کی اور ضلع میں پارٹی کے کام کو بہتر بنانے اور عوامی رسائی کے پروگراموں کو بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کسی بھی قسم کی تفریق کے بغیر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے روزمرہ کے مسائل سے پریشان ہیں جن پر اکثر توجہ نہیں دی جاتی، اور انتظامیہ ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ اس لیے ایسا لگتا ہے کہ جموں اور کشمیر میں عوامی شکایات کے ازالے کا نظام مکمل طور پر گر گیا ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں اور قصبوں میں۔انہوں نے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے جلد ازالے کے لیے انہیں اجاگر کریں۔پارٹی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کر رہی ہے لیکن انتظامیہ عوام کے مفاد میں کام نہیں کر رہی۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ بیوروکریسی مسائل کو حل کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انتظامیہ دیہی علاقوں اور وجئے پور شہر میں پینے کے پانی اور بجلی کی سپلائی کے نظام کو ہموار کرے جس نے بدترین قسم کی غیر شیڈول بجلی کی کٹوتی کا سامنا کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا