گاندھی جی کو کشمیر میں روشنی کی کرن نظر آئی تھی: گورنر ستیہ پال ملک

0
54

سری نگر، 2 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ مہاتما گاندھی کو سنہ 1947، جب ہندوستان اور پاکستان میں خون خرابے کا ماحول تھا، وادی کشمیر میں روشنی کی کرن نظر آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے کشمیر کو جو عزت دی ہے وہ ملک کے کسی دوسرے حصے کو نہیں دی ہے۔

گورنر موصوف نے بدھ کے روز یہاں مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘گاندھی جی نے سب سے کمزور، سب سے غریب اور سب سے زیادہ ستائے ہوئے لوگوں کے لئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے ہمیں جینا سکھایا ہے۔ کشمیر کے بھائیو، آپ کو خوش قسمت محسوس کرنا چاہیے کہ جس دن وہ آپ کے ہاں آئے تھے ہندوستان اور پاکستان میں پاگل پن تھا، ماردھاڑ ہو رہی تھی۔ لیکن یہاں آکر انہوں نے آپ لوگوں کی وجہ سے امن ہی امن دیکھا’۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘گاندھی جی نے یہاں امن ہی امن دیکھ کر کہا کہ کشمیر سے مجھے روشنی کی کرن نظر آتی ہے۔ وہ یہاں للت ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ میں پندرہ دن میں ایک بار وہاں ضرور جاتا ہوں اور چائے پیتا ہوں۔ گاندھی جی نے آپ کو جو عزت دی ہے وہ ملک کے کسی دوسرے حصے کو نہیں دی ہے۔ اس کو آپ ضرور یاد رکھئے گا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا