گاندھی جینتی کے موقع پر اینگلو عربک اسکول میں ایک تقریب کا انعقاد 

0
129
مدھوبنی، 2/اکتوبر(شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی) گاندھی جینتی کے موقع سے اینگلو عربک اسکول میں ایک تقریب کا انعقاد اسکول کے نائب پرنسپل جناب پرسورام سنگھ صدارت میں ہوا. وہیں نظامت کے فرائض اسکول کے استاذ مولانا طارق معاذ قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دی. اس موقع سے پرسورام سنگھ نے اپنے صدارتی کلمات میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی نے بیرسٹر کی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی لوگوں کی پریشا نیوں کو اپنی ہی پریشانی سمجھا ،اور غریب، بے بس کی ترقیات کیلئے پوری زندگی وقف کی ،اسی لئے مہاتما گاندھی نے قیمتی لباس کو کبھی ز یبتن نہیں کیا.انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے اونچ نیچ، تفریق، مٹانے کیلئےپوری زندگی جدوجہد کی، تمام مذاہب کا احترام، ہر شخص کو روزگار، سب کو مذہبی آزادی، اپنے اپنے طریقے سے جینے کی مکمل آزادی ملے، اس کیلئے پوری زندگی کی کوشش کی، وہیں اسکول کے مایہ ناز استاز مشرف حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ مہاتما گاندھی ایک عہد ساز بلکہ تاریخ ساز شخصیت کے ملک تھے انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے، صحیح راہ دکھانے ، لوگوں کی خدمت کرنے، بگڑے نظام کو بہتر بنانے کیلئےعظیم انسان وقتا ًفوقتاً پیدا ہوئے ، بعدہ اسکول استاذ جناب محمد سود سر نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسا سیاستداں نہ ہوگا جو مہاتما گاندھی کے متعلق نہ جانتا ہو. ان کی زندگی سے نصیحت نہ لی ہو. اس کے بعد اسکول کے اکاؤنٹ انچارج جناب مظفر حسین نے کہا کہ گاندھی جی نے سچائی. عدم تشدد. سادگی کے راستے پر چل کر ملک کو آزادی دلائی.آخر میں اسکول کے ڈائریکٹر عنایت اللہ ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ حقیقت ہیکہ آج بھی ہندوستان کی تاریخ کے اوراق گاندھی جی کے گراں قدر خدمات سے منور ہے. یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انسانی زندگی کی بقا اور ترقی کے لئے اپنی حیات کو قربان کردیا.گاندھی جی کو آج کون نہیں جانتا دنیا کہ کونے کونے میں اعلٰی سے ادنٰی چھوٹا بڑا اور بچہ بچہ آج گاندھی جی کی شخصیت سےبخوبی واقف ہے۔ ان کی ہمہ جہت شخصیت اور گراں قدر کارناموں نے انہیں بابائے قوم اور مہاتما جی کے خطاب سے مشہور کردیا ان کی قربانی کو کبھی بھی کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا. مزید انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے اصولوں کو اور دہی علاقوں کو با اختیار بنا کر بے روزگاری کے مسئلہ کو بڑی حد تک حل کیا جاسکتا ہے. کیونکہ گاندھی جی کمزور طبقہ کو خود کفیل بنانا چاہتے تھے۔ آخر میں انہوں نے تمام بچوں اساتذہ کرام اور گارجین حضرات سے اپیل کی ہے وہ اپنے اسکول. گھر محلہ کے آس پاس کو صاف ستھرا بنانے میں اس پر عمل کریں. اور پر امن تعلیمی ماحول کے قیام میں اپنا مثبت تعاؤن کریں. عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں. یہ ہمارا مشن نہیں ہماری ذمہداری ہے. واضح رہے کہ اس موقع سے سب سے پہلے اینگلو عربک اسکول کے طلبہ و طالبات نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے ساتھ صفائی مہم و شجر کاری کا نظارہ پیش کرتے ہوئے نظر آئے. صفائی مہم میں اسکول کے سبھی طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام نے بھی بڑھ چرھ کر حصہ کیا.اس موقع سے اسکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر دانش کمال سرگم،ثاقب علی، کویتا جی، جوفیہ مس،سنبل مس چاندنی فاطمی کے علاوہ سبھی طلباء و طالبات وغیرہم موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا