بجلی چوری کیخلاف گول میں محکمہ کی کارروائی

0
165

کہاصارفین مستقل کنکشن حاصل کریں اور بروقت کرایہ ادا کریں
لطیف ملک
گول؍؍آئے روز محکمہ بجلی کی جانب سے گول و ملحقہ جات میں بجلی چوری کوروکنے اور کنکشن رجسٹر کروانے کی مہم کو تیز کرتے ہوئے آج عبدالحمید انسپکٹر کی قیادت میں ایک ٹیم نے گول بازار وملحقہ کا دور کیا جہاں انہوںنے صارفین سے کہا کہ وہ جلد از جلد کنکشن کو رجسٹر کروائیں اور اگر کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر کنکشن پایا گیا تو اْس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ سرکار کی جانب سے اسکیموں کا بھر پور فائدہ اْٹھائیں۔ اس دوران انہوں نے کئی جگہوں سے غیرقانونی طو رپر بجلی استعمال کرنے پر کنکشن کاٹ دئے اور صارفین سے کہا کہ جن کی فیس بقایا ہے وہ بھی جلد از جلد فیس ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا